بیان: PR_111_AQS
تاریخ:25ربیع الثانی 4144 ھ بمطابق19نومبر 2022ء
مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب کی وفات
الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الأنبیاء والمرسلین وعلی آلہ وصحبہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین، أما بعد
نہایت دکھ کے ساتھ ہمیں یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ عالَمِ اسلام کے معروف عالمِ دین، صدر دار العلوم کراچی، مفتیٔ اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب (نوّر اللہ مرقدہٗ) کے فرزند اور مولانا مفتی محمد تقی عثمانی (حفظہ اللہ) کے برادرِ کبیر، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب ، طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد جہانِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں، إنّا للہ وإنّا إلیہ راجعون۔ بلا شبہ جو بھی اس دنیا میں آیا اس کو جانا ہے اور ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مولانا موصوف پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، فردوسِ اعلیٰ کو ان کا مسکن بنائے اور پسماندگان و اہلِ خاندان ، مفتی صاحب مرحوم کے شاگردوں اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین یا ربّ العالمین!
وآخر دعوانا أن الحمد للہ رب العالمین وصلی اللہ تعالیٰ علی نبینا الأمین، آمین!





