اِمارت اِسلامی افغانستان
دفترِ امیر المومنین
امارتِ اسلامیہ کے تمام مجاہدین کو عالی قدر امیرالمومنین حفظہ اللہ کی ہدایات
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے امارتِ اسلامیہ کے مجاہدین کو ایک عظیم فتح سے نوازا ہے، اور اب ہمیں ایک بڑی آزمائش کا سامنا ہے۔ اس آزمائش میں کامیابی کے ساتھ سرخرو ہونے کے لیے درج ذیل نکات پر سنجیدگی سے توجہ دیں۔
۱۔ تمام مجاہدین اپنی نیتیں خالص اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کریں۔
۲۔ بڑے اور چھوٹے سب اپنی ذات کو تقویٰ اور پرہیزگاری سے آراستہ کریں۔
۳۔ اللہ تعالیٰ کی بہت حمد و ثناء کریں جس نے اس مقدس جہاد کی برکت اور اپنی نصرت سے یہ عظیم فتح عطا فرمائی۔
۴۔ تمام امور میں عدل و انصاف کیجیے۔
۵۔ جنگ سے تھکے ہارے عوام کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئیں۔
۶۔ کبر، غرور، عجب اور ظلم و خیانت سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔
۷۔ قوم پرستی، وطن پرستی، زبانی تعصب اور دوست پرستی سے سختی سے پرہیز کریں۔
۸۔ فوقیت محض تقویٰ اور امانت داری کی بنا پر دیں۔
۹۔ اپنے درمیان اعتماد اور بھائی چارگی کا ماحول قائم کریں۔
۱۰۔ ایسے ہر کام سے اجتناب کریں جس سے بداعتمادی پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔
۱۱۔ اپنے درمیان امربالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرنا نہ چھوڑیں، نمازیں باجماعت ادا کریں۔
۱۲۔ بیت المال میں خیانت سے بچیں۔
۱۳۔ شہدا کے وارثین کا خیال رکھیں اور انہیں کبھی نہ بھولیں۔
۱۴۔ ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت سے اجتناب کریں۔
والسلام
*نوٹ: یہ اعلامیہ اصلاً پشتو، دری اور انگریزی زبان میں نشر کیا گیا تھا، جس کی اردو ترجمانی ادارہ ’نوائے غزوۂ ہند‘ نے کی ہے۔