یہاں درج فاضل لكهاريوں کے تمام افکارسے ادارہ ’نوائے غزوۂ ہند‘ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
توحید | شیخ حامد کمال الدین نے لکھا
غار میں:
إن الله معنا ’’ہمارے ساتھ اللہ ہے‘‘
مچھلی کے پیٹ میں:
لا الہ الا أنت ’’نہیں کوئی معبود تیرے سوا‘‘
کہف میں:
لن ندعوا من دونه إلها ’’نہیں ہم پکارنے کے اُس کے سوا کوئی معبود‘‘
جیل میں:
ما كان لنا أن نشرك ’’نہیں ہم اللہ کے ساتھ شرک کرنے کے‘‘
#توحید ہر دم نجات، تدبیر، شفا، سہارا۔۔۔
ملحد لاجک | مہتاب عزیز نے لکھا
قربانی پر ذبح ہونے والے جانور معصوم، کیوٹ، بے بس اور بے زبان ہوتے ہیں۔ اس لیے یہ ظلم ہے۔
سارے بدمعاش، اڑیل، مارنے، حملہ کرنے، شور مچانے والے جانور کاٹ کر اُن کا گوشت میکڈونلڈ، کے ایف سی، سب وے، پاپاجونز، وال مارٹ وغیرہ پر لایا جاتا ہے۔ اس لیے اُس پر اعتراض نہیں۔
#ملحد_لاجک
سیاسی صورتحال | ابوبکر قدوسی نے لکھا
ایک شخص کو ڈرم میں، یعنی بہت بڑے ڈرم میں بند کر دیں،
اس ڈرم کو کسی پہاڑی سے ڈھلوان کی طرف لڑکھا دیں۔
اس میں موجود بندہ کبھی اس دیوار سے ٹکرائے گا اور کبھی دوسری کے ساتھ۔۔۔
ڈررررم، ٹھاہہہہہ، ڈرمممممم ٹھاہ ہ ہ ہ ہ ۔۔۔۔۔
سمجھ اس کو کچھ نہیں آئے گی کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے !
اور…… غور سے سمجھیں!
اس کو سمجھ یہ بھی نہیں آئے گی کہ اس کو جانا کہاں ہے۔۔۔!
یہ مذہبی طبقات کی موجودہ سیاست کی صورت حال ہے!!!
اعلان: کمنٹس آف ہیں، جیسے ڈرم میں موجود عوام کی آنکھیں۔
بددعا | فیض اللہ خان نے لکھا
دفاع، کرپشن، پنشن اور مہنگائی کے بوجھ سے پاکستان ٹائٹینک کی طرح ڈوب رہا ہے، جو جتنا جلد اسے چھوڑے گا فائدے میں رہے گا!
پرویز مشرف معلوم انسانی تاریخ کا پہلا آدم زاد ہے کہ درازی عمر کی دعا بھی بددعا قرار پائی۔
جس کا کام اسی کو ساجھے | حافظ ہشام الٰہی ظہیر نے لکھا
اسلام دشمن مافیا کا سوال: مغرب چاند پر پہنچ گیا اور مولوی طہارت سکھاتا رہا؟
جواب: مغرب میں پادری اپنا کام کر رہے ہیں اور سائنس دان اپنا۔۔۔
ہمارے یہاں مولوی تو اپنا کام کر رہے ہیں لیکن سائنس دان اپنا کام چھوڑ کر مولویوں والا کام اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش میں ہیں، اس لیے وہ دونوں میں ناکام ہیں۔
امریکی پٹھو | کاشف نصیر نے لکھا
وار آن ٹیرر میں امریکہ کا اتحادی بننا، امریکہ کو دو فضائی اڈے بشمول تمام ائیر اسپیس دینا، بندے پکڑ پکڑ کر بیچنا اور انٹیلیجنس شئیرنگ کس کا کارنامہ تھا۔ ان سب کے بدلے نان نیٹو اربوں ڈالر کی امداد اور مشرف کو مہنگے تحفے۔
امریکی پٹھو اور غدار کسے کہتے ہیں؟
اصل مطالعہ پاکستان | طارق حبیب نے لکھا
ایک کالج ٹیچر سے بجٹ کے حوالے سے بات ہورہی تھی، وہ حکومت سے بہت نالاں تھے۔ ان سے پوچھا اگر حکومت آپ کی توقعات پر پوری نہ اتری تو کیا کریں گے۔ کہنے لگے،اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم اصل مطالعہ پاکستان پڑھانا شروع کردیں گے۔
٭٭٭٭٭