اِمارت اِسلامی افغانستان
دفترِ امیر المومنین
ملک بھر میں پوست کی کاشت اور منشیات کی روک تھام کے تناظر میں عالی قدر امیر المومنین حفظہ اللہ کا فرمان
ملک بھر میں عوام الناس کو مطلع کیا جارہا ہے کہ اس فرمان کے صادر ہونے کے بعد افغانستان میں پوست کی کاشت مطلقاً بند ہے، اس کے بعد کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ اپنی زمینوں پر پوست کی کاشت کرے۔ جس کسی نے بھی پوست کی کاشت کی تو اس کی فصل کو ختم کیا جائے گا اور اس کے خلاف شریعت کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسی طرح ملک بھر میں منشیات کی تمام اقسام؛ یعنی: شراب، ہیروئین، شیشہ(آئس)، ٹیبلیٹ ’کے‘، چرس اور باقی تمام نشہ آور اشیاء کا استعمال، منتقلی، خریدوفروخت، تجارت، برآمد و درآمد اور منشیاب بنانے کے کارخانوں پر مکمل پابندی ہے۔
جس کسی نے بھی ان احکامات کی خلاف ورزی کی، اس کے خلاف شرعی عدالت میں کارروائی کی جائے گی اور اس کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
والسلام
۲۸ شعبان المعظم ۱۴۴۳ھ
*نوٹ: یہ اعلامیہ اصلاً پشتو، دری اور انگریزی زبان میں نشر کیا گیا تھا، جس کی اردو ترجمانی ادارہ ’نوائے غزوۂ ہند‘ نے کی ہے۔