امیر المؤمنین
شیخ ہبۃ اللہ اخوندزادہ دامت برکاتہم
فتح کابل سے قبل مجاہدین کے نام پیغام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سب مجاہدین کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ آپ کو ہمیشہ سرخرو رکھے۔ اللہ کی نصرت سے ہمیں فتوحات مل رہی ہیں تو انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے کہ کہیں غرور، تکبر اور ریاء میں مبتلاء نہ ہوں، غنیمت میں خیانت سے بچیں اور دشمن میں سے کوئی تسلیم ہو جائے تو اس کے ساتھ اچھا رویہ رکھیں۔ ظلم سے بچیں اور شرعی امور کی مکمل پابندی کریں۔ متواضع رہیں، عام عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں، آپ کے ہاتھ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے، پوری کوشش کریں کہ عوام کا نقصان نہ ہو، امراء کی مکمل اطاعت کریں۔
بھائیو! ہمارے ساتھ اللہ کی نصرت شریعتِ الٰہی کی نصرت کے سبب ہے کہ جب ہم اللہ کی شریعت کی نصرت کرتے ہیں، اپنے اوپر اور دوسروں پر اسے نافذکرتے ہیں تو اس وجہ سے اللہ بھی ہماری نصرت کرتا ہے۔ اگر خدانخواستہ ہم نے شریعت کی مخالفت کر دی تو ساری کامیابیاں ناکامیوں میں تبدیل ہوجائیں گی۔ اتباعِ شریعت اور اللہ کا ذکر بالکل کسی حال میں نہ چھوڑیں۔ اس لیے کہ یہی دو چیزیں ہیں جو مجاہدین کی کامیابیوں کو دوام دینے میں ممد ہوتی ہیں۔ بالخصوص یہ دعا پڑھا کریں جو صحیح ابن ماجہ کی حدیث میں مذکور ہے، “اللهم إني أعوذ بك من الحور بعد الكور” مبارک پوری صاحب نے دعا کی تفسیر میں کہا ہے کہ ہم اللہ کی پناہ مانگتے ہیں اصلاح کے بعد فساد سے، تاکہ ہماری اصلاح فساد میں تبدیل نہ ہو، اور اطاعت کے بعد نافرمانی سے، تاکہ اطاعت نافرمانی میں تبدیل نہ ہو، اور کمال کے بعد نقصان سے، تاکہ کمال نقصان میں تبدیل نہ ہو، اور کامیابی کے بعد ناکامی سے، تاکہ کامیابی ناکامی میں تبدیل نہ ہو۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلا پیغام
رئیس الوزراء امارت اسلامی افغانستان
ملّا محمد حسن اخوند حفظہ اللہ
افغان ملت اور پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے نام ہمارا یہ پیغام ہے کہ امارت اسلامی جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی خصوصی نصرت سے تمکین عطا فرمائی، افغانستان اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے امن و سکون اور خوشحالی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ امارت اسلامی کی فتح کے ساتھ وہ ساری بدامنی، قتل و غارت اور عزت و ناموس پر ہونے والے حملوں کا الحمد للہ خاتمہ ہوا۔
سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں کہ اس نے امارت کے مسؤلین کو جس آزمائش (جہاد) کا سامنا تھا، اس میں انہیں کامیاب کر دیا اور امارت نے اپنے مخالفین سے، جنہوں نے پچھلے بیس سال میں امارت کے مجاہدین کو ہر طرح کی تعذیب دی اور انتہائی سخت مصائب و مشاکل سے دوچار کیا، عفو و دگزر سے کام لیا اور ان کے لیے معافی کا اعلان کیا۔ یہ سب بتاتا ہے کہ امارتِ اسلامی اپنی ملت پر شفقت کرنے والی انتہائی مہربان امارت ہے۔ دیکھیے کوئی یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ امارت نے کسی سے انتقام لیا ہو، ورنہ ایسے انقلابی حالات میں تو کسی سے انتقام لینا انتہائی آسان ہوتا ہے، مگر کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ امارت نے سابقہ جرائم کی بنیاد پر کسی ایک کو بھی تکلیف دی ہو۔لہٰذا پوری دنیا اور بالخصوص افغانستان کے مسلمان مطمئن رہیں کہ ہم ان کے لیے امن و امان اور خوشحالی چاہتے ہیں اور شریعت الٰہی کی حاکمیت قائم کرنا ہمارا مقصود ہے اور اس کے حصول میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔
اللہ ہم سب کو توفیق دے کہ اللہ کے اس مبارک اور مقدس نظام کو قائم کریں اور اس کی حفاظت بھی کر سکیں۔
کابل فتح کے بعد پیغام
نائب رئیس الوزراء امارت اسلامی افغانستان
ملّا عبد الغنی برادر حفظہ اللہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمده ونصلي على رسوله الكريم وبعد
میں پورے افغانستان کی مسلمان ملت کو بالعموم اور کابل کی عوام کو بالخصوص ان مبارک اور عظیم فتوحات پر مبارکباد دیتا ہوں۔
مجاہدین کی خدمت میں یہ وصیت و نصیحت بھی کرتا ہوں کہ ہمیں ایسی فتح اور ایسی کامیابی ملی ہے کہ جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ یہ خالص اللہ کی نصرت اور مدد ہے کہ اس نے ایسی کامیابی و فتح ہمیں دی کہ جس کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہیں ملے گی۔ پس ضروری ہے کہ ہم اللہ کا شکر ادا کریں، اس سے راضی ہوں، اس کے سامنے عجز و تواضع کا اظہار کریں اور (اللہ اور اس کی مخلوق کے سامنے) کوئی غرور اور تکبر ہم سے سرزد نہ ہو۔
ماضی کی نسبت ہماری مسؤلیت کافی بڑھ گئی ہے۔ ہمارے سخت امتحان اور آزمائش کا وقت اب آگیا ہے۔ اب امتحان یہ ہے کہ ہم کیسے اپنی ملت کی خدمت کریں، کیسے انہیں امن و امان اور عدل مہیا کریں۔ اب یہ آزمائش ہے۔
جس طرح اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسی عظیم کامیابی عطا فرمائی ہے، تو اب ہم سب عوام کو اطمینان دلاتے ہیں کہ اب ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی پوری طاقت آپ کی خدمت میں لگائیں تاکہ آپ کو آپ کے حقوق میسر ہوں۔

![مختصر فضائلِ جہاد [مستفاد من مشارع الأشواق للإمام ابن نحاس رحمه الله]](https://nawaighazwaehind.site/wp-content/uploads/2026/02/مختصر-فضائلِ-جہاد-360x504.jpg)



