نوائے غزوۂ ہند
  • صفحۂ اوّل
  • اداریہ
  • موضوعات
    • تزکیہ و احسان
    • اُسوۃ حسنۃ
    • آخرت
    • نشریات
    • فکر و منہج
    • جمہوریت…… ایک دجل، ایک فریب!
    • صحبتِ با اہلِ دِل!
    • گوشۂ افکارِ شاعرِ اسلام: علامہ محمد اقبال
    • عالمی منظر نامہ
    • طوفان الأقصی
    • افغان باقی کہسار باقی……الحکم للہ والملک للہ
    • پاکستان کا مقدر…… شریعتِ اسلامی کا نفاذ!
    • حاجی شریعت اللہ کی سرزمینِ بنگال سے
    • کشمیر…… غزوۂ ہند کا ایک دروازہ!
    • …ہند ہے سارا میرا!
    • علیکم بالشام
    • حلقۂ مجاہد
    • الدراسات العسکریۃ
    • اوپن سورس جہاد
    • جن سے وعدہ ہے مر کر بھی جو نہ مریں!
    • عالمی جہاد
    • ناول و افسانے
    • دیگر
      • ذکرِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!
      • شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن
      • تذکرۂ محسنِ امت شیخ اسامہ بن لادن شہیدؒ
      • تذکرۂ امیر المومنین سیّد احمد شہیدؒ
      • عافیہ تو آبروئے امتِ مرحوم ہے!
      • یومِ تفریق
      • سانحۂ لال مسجد…… تفریقِ حق و باطل کا نشان!
      • یوم یکجہتی کشمیر
      • سقوط ڈھاکہ
  • ہماری مطبوعات
  • شمارے
    • 2026ء
    • 2025ء
    • 2024ء
    • 2023ء
    • 2022ء
    • 2021ء
    • 2020ء
    • 2019ء
    • 2018ء
    • 2017ء
    • 2016ء
    • 2015ء
    • 2014ء
    • 2013ء
    • 2012ء
    • 2011ء
    • 2010ء
    • 2009ء
    • 2008ء
  • ادارۂ حطین
    • مجلۂ حطّین
    • مطبوعاتِ حطّین
  • دار الإفتاء
  • ہمارے بارے میں
    • نوائے غزوۂ ہند کیا ہے؟
    • ویب سائٹ کا تعارف
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
نوائے غزوۂ ہند
  • صفحۂ اوّل
  • اداریہ
  • موضوعات
    • تزکیہ و احسان
    • اُسوۃ حسنۃ
    • آخرت
    • نشریات
    • فکر و منہج
    • جمہوریت…… ایک دجل، ایک فریب!
    • صحبتِ با اہلِ دِل!
    • گوشۂ افکارِ شاعرِ اسلام: علامہ محمد اقبال
    • عالمی منظر نامہ
    • طوفان الأقصی
    • افغان باقی کہسار باقی……الحکم للہ والملک للہ
    • پاکستان کا مقدر…… شریعتِ اسلامی کا نفاذ!
    • حاجی شریعت اللہ کی سرزمینِ بنگال سے
    • کشمیر…… غزوۂ ہند کا ایک دروازہ!
    • …ہند ہے سارا میرا!
    • علیکم بالشام
    • حلقۂ مجاہد
    • الدراسات العسکریۃ
    • اوپن سورس جہاد
    • جن سے وعدہ ہے مر کر بھی جو نہ مریں!
    • عالمی جہاد
    • ناول و افسانے
    • دیگر
      • ذکرِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!
      • شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن
      • تذکرۂ محسنِ امت شیخ اسامہ بن لادن شہیدؒ
      • تذکرۂ امیر المومنین سیّد احمد شہیدؒ
      • عافیہ تو آبروئے امتِ مرحوم ہے!
      • یومِ تفریق
      • سانحۂ لال مسجد…… تفریقِ حق و باطل کا نشان!
      • یوم یکجہتی کشمیر
      • سقوط ڈھاکہ
  • ہماری مطبوعات
  • شمارے
    • 2026ء
    • 2025ء
    • 2024ء
    • 2023ء
    • 2022ء
    • 2021ء
    • 2020ء
    • 2019ء
    • 2018ء
    • 2017ء
    • 2016ء
    • 2015ء
    • 2014ء
    • 2013ء
    • 2012ء
    • 2011ء
    • 2010ء
    • 2009ء
    • 2008ء
  • ادارۂ حطین
    • مجلۂ حطّین
    • مطبوعاتِ حطّین
  • دار الإفتاء
  • ہمارے بارے میں
    • نوائے غزوۂ ہند کیا ہے؟
    • ویب سائٹ کا تعارف
  • رابطہ کریں
No Result
View All Result
نوائے غزوۂ ہند
No Result
View All Result
Home شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن

رمضان المبارک کیسےگزاریں؟

by مولانا محب اللہ قاسمی
in فروری تا اپریل 2021, شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن
0

رمضان کا مبارک مہینہ ان عظیم نعمتوں میں سے ایک انتہائی عظیم نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو عطا فرمائی۔اس ماہ میں ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی نعمت عطا کی گئی۔اس ماہ میں ہمیں قرآن مجید دیا گیا جو ہدایت ہے ، فرقان ہے ، رحمت ہے ، نور ہے ، شفا ہے۔اس ماہ میں بدر کا وہ یوم الفرقان امت کو نصیب ہوا ، جس دن اس کے لیے اور انسانیت کے لیے زندگی مقدر کر دی گئی ، جن کو ہلاک ہونا تھا وہ روشن دلیل کے ساتھ ہلاک ہوئے اور جن کو زندہ رہنا تھا وہ روشن دلیل کے ساتھ زندہ رہے۔اسی ماہ میں وہ دن بھی ہے جو یوم الفتح کے نام سے جانا گیا۔امت کی زندگی اور سربلندی کا راز دعوتِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جہاد میں پوشیدہ ہے۔کہیں انسانوں کا دل جیتنے کے لیے جدوجہد تو کہیں اسلام دشمنوں کے لیے تلوار بے نیام سے قتال ……اور اس جہاد کے ساتھ ساتھ کامیابی کے لیے اپنے نفس سے جہاد ، تاکہ تقویٰ حاصل ہو۔ انفرادی تقویٰ بھی ، اور اجتماعی تقویٰ بھی۔خلوتوں میں نالۂ نیم شبی،آہِ سحر گاہی اور اشکوں سے وضو بھی ، اور جلوتوں میں ، پبلک لائف میں ، صداقت ، دیانت ، امانت، عدالت ، شجاعت ، اخوت اور حقوق العباد کا احترام بھی۔

رمضان علم و عمل کا وہ راستہ ہے جس کے ذریعے یہ سب کچھ حاصل ہو سکتا ہے۔رمضان کا مبارک مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے ، اور اس کی رحمتوں کی بارش ہماری زندگیوں کو سیراب کرنے کے لیے برس رہی ہے ۔اس مہینے کی عظمت و برکت کا کیا ٹھکانا جسے خود نبی کریم صلی اللہ و علیہ وسلم نے ’’شھر عظیم اور شھر مبارك‘‘کہا ہو!نہ ہم اس ماہ کی عظمت کی بلندیوں کا تصور کر سکتے ہیں ، نہ ہماری زبان اس کی ساری برکتیں بیان کر سکتی ہے۔بشارت دی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو جو رمضان المبارک میں روزے رکھے اس کے سارے اگلے پچھلے گناہ بخش دیے جائیں گے ، اور اس شخص کو جو راتوں میں نماز کے لیے کھڑا رہے کہ اس کے بھی اگلے پچھلے سارے گناہ بخش دیے جائیں گے، اور وہ جو شب قدر میں قیام کرے ، اس کے بھی۔بس شرط یہ ہے کہ وہ اپنے رب کی باتوں اور وعدوں کو سچا جانے ، اپنے عہد بندگی کو وفاداری بشرط استواری کے ساتھ نبھائے، اور خود آگہی و خود احتسابی سے غافل نہ ہو۔

اس مہینہ کی برکت اور عظمت بلاشبہ عظیم ہے لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ اس میں برسنے والی رحمتیں اور برکتیں ہر اس فرد کے حصہ میں آ جائیں گی جو اس کو پا لے گا۔اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے کہ بارش کا برسنا ، بارش برستی ہے تو پوری زمین پر برابر پڑتی ہے ، مختلف ندی نالے اور تالاب اس سے اپنی وسعت کے مطابق فیض اٹھاتے ہیں۔زمین کے مختلف ٹکڑے بھی اپنی استعداد کے مطابق ہی فصل دیتے ہیں۔بارش تو سب پر یکساں ہی برستی ہیں لیکن جتنا پانی ایک چھوٹے سے گڑھے کے حصے میں آتا ہے اس سے کہیں زیادہ پانی سے ایک تالاب بھر جاتا ہے۔بارش تو چٹانوں پر بھی ایسی ہی برستی ہے جیسی کہ نرم زمینوں پر مگر چٹانوں سے پانی بہہ جاتا اور وہ اس سے کچھ نفع حاصل نہیں کر پاتیں ، جب کہ وہی بارش جب کہیں کسی اور زمین پر برستی ہے تو وہ زمین اس کے لیے اپنا سینہ چاک کر دیتی ہے اور لہلانے لگتی ہے۔یہی حال انسانوں کی فطرت اور ان کے نصیب کا بھی ہے۔

رمضان کریم سے ہمیں کیا ملے گا؟اگر آپ کے دل زمین کی طرح نرم اور آنکھیں نم ہوں گی ، آپ ایمان کا بیج اپنے اندر ڈالیں گے اور اپنی صلاحیت و استعداد کی حفاظت کریں گے ، توبیج پودا بنے گا اور پودا درخت۔درخت اعمال صالحہ کے پھل پھول اور پتیوں سے لہلہا اٹھیں گے۔ کسان کی طرح ، آپ محنت اور عمل کریں گے تو آپ کی جنت کی کھیتی تیار ہو گی ، جتنی محنت ہو گی اتنی ہی اچھی فصل تیار ہو گی۔دل پتھر کی طرح سخت ہوں گے اور آپ غافل سوتے پڑے رہ جائیں گے تو روزوں ، تراویح اور رحمت و برکت کا سارا پانی بہہ جائے گا اور آپ کے ہاتھ کچھ بھی نہ آئے گا۔توفیق الٰہی کے بغیر یقیناً کچھ ممکن نہیں لیکن یہ توفیق بھی تب ہی ملتی ہے جب آپ اس کے لیے کچھ کوشش اور محنت دکھائیں۔اللہ کریم تو کہتے ہیں تم میری طرف ایک بالشت آؤ میں تمہاری جانب دس قدم آؤں گا۔تم میری طرف چلنا شروع کرو میں تمہاری طرف بھاگتا ہوا آؤں گا۔لیکن آپ کھڑے رہیں، پیٹھ پھیر کر، غافل اور لاپروا ، تو بتائیں کہ توفیق الٰہی آپ کے پاس کیسے آئے؟کہیں ایسا نہ ہو رحمتیں برستی رہیں ، برکتیں لنڈھائی جاتی رہیں اور آپ اتنے بدنصیب ہوں کہ آپ کی جھولی خالی رہ جائے۔کچھ کرنے اور رحمتیں لوٹنے کے لیے کمر کس لیجیے مگر اس سے ذرا پہلے اس تنبیہ کو ذہن نشین کر لیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’کتنے روزہ دار ہیں جن کو روزوں سے بھوک پیاس کے سوا کچھ نہیں ملتا اور کتنے راتوں کو نماز پڑھنے والے ہیں جن کو اپنی نمازوں سے رتجگے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔‘‘ (سنن الدارمی)

تمام تر انحصار آپ پر ہے!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان سے پہلے اپنے رفقا کو مخاطب کر کے رمضان کی برکت و عظمت سے آگاہ کرتے اور اس سے رحمتیں حاصل کرنے کی کوشش اور تلقین بھی فرماتے۔آج سنت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں میرا مقصد بھی یہی ہے کہ رمضان کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی جائے۔ رمضان کا مہینہ اس لیے مبارک نہیں ہے کہ اس میں روزے رکھے جاتے ہیں، تلاوت قرآن کی جاتی ہے، بلکہ بات یوں ہے کہ اس ماہ کا انتخاب کیا گیا روزوں اور تلاوت قرآن کے لیے کیونکہ یہی وہ ماہ ہے جس میں نزول قرآن کا عظیم الشان اور منفرد و بے مثال واقعہ پیش آیا۔یہ جلیل القدر واقعہ اس بات کا متقاضی ہوا کہ اس کے دنوں کو روزوں کے لیے اور راتوں کو قیام و تلاوت کے لیے مخصوص کیا جائے ۔اللہ تعالیٰ خود اس بات کو یوں آشکارا فرماتے ہیں:

شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِیَ أُنزِلَ فِیْہِ الْقُرْآنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَبَیِّنَاتٍ مِّنَ الْہُدَی وَالْفُرْقَانِ فَمَن شَہِدَ مِنکُمُ الشَّہْرَ فَلْیَصُمْہُ (سورۃ البقرۃ: ۱۸۵)

’’رمضان ہی وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو سارے انسانوں کے لیے سرتاسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں۔لہٰذا جو شخص اس مہینے کو پائے لازم ہے کہ وہ اس میں روزے رکھے۔‘‘

آپ کیا کریں؟

۱) پہلی چیز: صحیح نیت اور پکا ارادہ !

نیت، شعور و احساس پیدا کرتی ہے اور اس کو متحرک کرتی ہے ۔ شعور بیدار ہو تو ارادہ پیدا ہوتا ہے اور ارادہ ، محنت اور کوشش کی صورت میں ظہور کرتا ہے۔رمضان کے استقبال کے لیے آپ کو چاہیے کہ رمضان کے مقام ، اس کے پیغام ، اس کے مقصد اور اس کی عظمت و برکت کے احساس کو دوبارہ تازہ کریں۔اس بات کی نیت کریں کہ اس مہینے میں آپ جن معمولات اور عبادات کا اہتمام کریں گے ان سے آپ اپنے اندر وہ تقویٰ ٰپیدا کرنے کی کوشش کریں گے جو روزے کا حاصل ہے اور جو آپ کو اللہ تعالیٰ کے دین کے تقاضوں اور قرآن مجید کے مشن کو پورا کرنے کے قابل بنا سکے۔

ایک مشورہ ہے کہ آپ رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے آخری دن میں یا آغاز ہونے کے فوراً بعد پہلی ہی رات میں ، دو گھڑیاں تنہا بیٹھ جائیں ۔اللہ تعالیٰ کے حضور خود کو حاضر جانیں ۔اللہ کی حمد بیان کریں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں ، اپنے گناہوں پر استغفار کریں۔اس کے بعد آنے والے مہینے کے لیے اک لائحہ عمل طے کیجیے۔ اک خاکہ سا ذہن میں کھینچ لیں کہ آپ کیسے اس ماہ کو گزاریں گے۔کن عبادات کو کن اوقات میں ادا کریں گے۔ان تمام باتوں کو پھر سے سوچیں جو آپ رمضان کی عظمت کے بارے جانتے ہیں۔اس کے بعد پورے ماہ کے لیے کوشش اور محنت کی نیت باندھیں اور اللہ کریم سے توفیق طلب کریں اور دعا کریں کہ اللہ رب رحیم آپ کا ہاتھ پکڑ کر آپ کو اپنی راہ پر چلائے۔

۲) دوسری چیز:قرآن مجید کی تلاوت و سماعت اور علم و فہم کے حصول کا اہتمام!

رمضان المبارک کا مہینہ اپنی مخصوص عبادات یعنی روزے اور قیام الیل کو قرآن مجید پر مرکوز رکھتا ہے۔اس مہینے کا اصل حاصل ہی قرآن سننا اور پڑھنا ، قرآن سیکھنا اور اس پر عمل کی استعداد پیدا کرنا ہے۔اس لیے آپ کو سب سے زیادہ اہتمام جس چیز کا کرنا ہو گا وہ ہے قرآن مجید سے تعلق۔نماز تراویح کی پابندی سے اتنا تو ضرور حاصل ہوتا ہے کہ پورے کا پورا قرآن آپ ایک دفعہ سن لیتے ہیں۔عربی نہیں جانتے اس لیے اس بات کا اہتمام کریں کہ رات جو پڑھا جائے اس کا ترجمہ گھر میں ضرور دیکھیں اور اس کو خود میں جذب کرنے کی کوشش کریں۔اس کے ساتھ اپنی روح اور دل کے تعلق کو گہرا کریں اور پروان چڑھائیں۔قرآن اپنے سننے اور پڑھنے والوں کے متعلق کہتا ہے کہ جب اس کی آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو سننے والے اور پڑھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ، ان کے دل کانپ جاتے ہیں اور نرم ہو جاتے ہیں۔ان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں ، ان پر گریہ طاری ہو جاتا ہے۔ان کا ایمان بڑھتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کہا ہے کہ جب قرآن پڑھو تو روؤ، اگر رو نہ سکو تو رونے کی کوشش کرو ، اس لیے کہ قرآن، حزن کے ساتھ نازل کیا گیا ہے۔آج شب ہی اک تجربہ کر دیکھیں قرآن کی چھوٹی سورۃ القارعہ کو ترجمہ کے ساتھ دل میں اتارنے کی کوشش کریں۔اس کے معانی و مفاہیم پر نظر کریں اور دیکھیں آپ کے دل کا کیا حال ہوتا ہے۔مگر شرط صرف یہی ہے کہ اس میں ڈوب کر پڑھیں۔ جب تلاوت کریں دل اور دماغ بھی زبان کے ساتھ ہوں۔

۳) تیسری چیز :اللہ کی نافرمانی اور معصیت سے بچنے کی خصوصی کوشش کرنا!

روزے کا مقصد تقویٰ پیدا کرنا ہے اور رمضان المبارک کا مہینہ تقویٰ کی افزائش کا موسم بہار ہے۔اس لیے اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچنے کی خصوصی کوشش کرنی چاہیے۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ عام دنوں میں کوشش نہ کی جائے بلکہ مطلب یہ ہے کہ رمضان میں قرآن مجید سے خصوصی تعلق ، صرف اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل میں دن بھر بھوکا پیاسا رہنے اور اس کے بعد راتوں کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنے اور اس کا کلام سننے سے ایک خاص ماحول بنتا ہے اور ایک خاص کیفیت پیدا ہوتی ہے۔اس ماحول اور کیفیت میں یہ جذبہ زیادہ گہرا اور قوی ہو سکتا ہے کہ آپ ہر اس چیز سے بچیں جو اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والی ہو۔

اچھی طرح جان لیجیے کہ روزہ صرف پیٹ کا روزہ نہیں ہے۔آنکھ کا بھی روزہ ہے ، کان کا بھی روزہ ہے ، زبان کا بھی روزہ ہے ، ہاتھ پاؤں کا بھی روزہ ہے۔وہ روزہ یہ ہے:آنکھ وہ نہ دیکھے ، کان وہ نہ سنے ، زبان وہ نہ بولے ، ہاتھ پاؤں وہ کام نہ کریں جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہیں اور جن سے منع کیا گیا ہے۔اپنی خرابیوں کو ایک ایک کر کے دور کرنے کی کوشش کیجیے اس رمضان میں عہد باندھیے کہ اپنی زبان کی حفاظت کریں گے ، فضول گوئی سے پرہیز ، غیبت سے دوری اور چِلاّ کر بات کرنے سے بچیں گے۔

۴) چوتھی چیز:ہر طرح کی نیکیوں کی خصوصی جستجو !

ہر لمحے ، ہر قسم کی نیکی کی طلب اور جستجو تو مومن کی فطرت کا جزو ہونا چاہیے ، لیکن رمضان کے مہینے میں اس معاملے میں بھی خصوصی توجہ اور کوشش ضروری ہے۔اس لیے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں آپ جس نیکی سے بھی اللہ کا قرب تلاش کریں گے اس کا ثواب فرض کے برابر ہو جاتا ہے (بیہقی )……اس سے بڑی خوش خبری اور کیا ہو سکتی ہے؟

یہ جستجو مراسمِ عبادت کے دائرے میں میں بھی کریں ، مثلاً تکبیر تحریمہ کا التزام ، نفل نمازوں کا اہتمام۔یہ جستجو انسانی تعلقات کے دائرے میں بھی کریں۔اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا بھی صدقہ ہے ، اس کو ایذا نہ پہنچانا بھی صدقہ ہے،اس کے ڈول میں پانی ڈال دینا بھی صدقہ ہے۔اس رمضان میں آپ چند ایک نیکیوں کو مخصوص کر لیں کہ ان پر آپ خصوصی توجہ دیں گے جیسے ہر کسی کو سلام کرنا ، مسکرا کر ملنا ، نرم لفظوں میں بات کرنا وغیرہ۔

۵) پانچویں چیز قیام الیل ہے!

رات کا قیام اور تلاوت قرآن اپنا احتساب اور استغفار ، تقویٰ کے حصول کے لیے بہت ضروری ہے اورانتہائی کارگر نسخہ ہے۔یہ متقین کی صفت اور علامت ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ متقین وہ ہیں جو رات کو کم سوتے ہیں اور سحر کے وقت استغفار کرتے ہیں۔(الذاریات)

۶) چھٹی چیز:ذکر اور دعا کا اہتمام !

ذکر اور دعا کا اہتمام پوری زندگی میں ہر وقت ضروری ہے۔ذکر کیا ہے؟ ہر وہ کام جو اللہ تعالیٰ کو محبوب ہے ذکر ہے ، خواہ دل سے ہو ، زبان سے ہو یا اعضا و جوارح سے۔روزہ بھی ان معنوں میں ذکر ہے ،بھوک پیاس بھی ذکر ہے ، اور تلاوت قرآن ، خصوصاً نماز میں تو ہے ہی ذکر کی بڑی اعلیٰ و ارفع صورت۔لیکن رمضان المبارک میں زبان سے ذکر ،یعنی کلمات ذکر کا ورد اور دعا کا اہتمام بہت ضروری اور نافع ہے۔ذکر کی ایک صورت دعا ہے ۔ دعا کی بنیاد یہ ایمان ہے کہ سب کچھ اللہ سے ہی مل سکتا ہے اور سارے اختیارات اور خزانوں کا وہی مالک ہے۔دعا سراپا محتاج اور فقیر ہونے کا اقرار ہے۔ رمضان میں عام اوقات کے علاوہ مخصوص اوقات بھی ہیں دعا کی قبولیت کے۔اس ضمن میں کوشش کریں کہ پہلے عشرے میں رحمت کی طلب کثرت سے کریں۔دوسرے عشرے میں مغفرت کی اور تیسرے عشرے میں نار جہنم سے رہائی کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان عشروں کی یہ برکات بیان فرمائی ہیں(بیہقی)۔ مختلف اوقات اور حالات کی دعاؤں اور جامع مسنون دعاؤں میں سے بھی ہر رمضان میں چند دعائیں یاد کر لیا کریں۔

۷) ساتویں چیز:شب قدر اور اعتکاف کا اہتمام !

شب قدر وہ مبارک رات ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا۔یہ رات اپنی قدر و قیمت کے لحاظ سے ، اس کام کے لحاظ سے جو اس رات میں انجام پایا ، ان خزانوں کے لحاظ سے جو اس رات میں تقسیم کیے جاتے ہیں اور حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ہزاروں مہینوں اور ہزاروں سالوں سے بہتر ہے۔جو اس رات قیام کرے اس کو سارے گناہوں کی مغفرت کی بشارت دی گئی ہے۔یہ رات کون سی رات ہے؟ یہ ہمیں یقینی طور پر نہیں بتایا گیا۔احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آخری عشرے کی کوئی طاق رات ہے ، یعنی اکیسیویں ، تیئسویں ، پچیسویں ، ستائیسویں یا انتیسویں۔بعض احادیث میں کہا گیا ہے کہ یہ آخری عشرے کی کوئی ایک رات یا رمضان المبارک کی کوئی بھی رات ہے۔اس کو پوشیدہ رکھنے کا راز یہ ہے کہ آپ اس کی جستجو اور تلاش میں سرگرداں رہیں، محنت کریں، اپنی آتش شوق کو جلتا رکھیں۔آخری عشرے کی ہر طاق رات میں اسے تلاش کریں۔اس سے زیادہ ہمت ہو تو اس پورے عشرے کی ہر رات میں اور اگر اس سے بھی زیادہ ہمت رکھتے ہیں تو رمضان کی ہر رات میں تلاش کریں۔جو چیز اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے وہ یہ کہ بندہ اس کو خوش کرنے کے لیے اور اس کی رحمت اور انعامات کی طلب میں ہر وقت ہمہ تن جستجو بنا رہے، مسلسل کوشش میں لگا رہے۔کام سے زیادہ ، ارادہ اور مسلسل کوشش ہے جو اللہ تعالیٰ کو مطلوب ہے۔

اگر ہمت و حوصلہ ہو تو پھر آپ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کریں۔ دس دن ممکن نہ ہو تو کم مدت کا ہی سہی لیکن کوشش ضرور کریں اعتکاف کی۔اعتکاف؛قلب و روح ، مزاج و انداز اور فکر و عمل کو للہیت کے رنگ میں رنگنے اور ربانیت کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔اس طرح شب قدر کی جستجو کا کام بھی آسان ہو جاتا ہے۔اعتکاف ہر کسی کے لیے تو ممکن نہیں لیکن اس کی اہمیت اس سے ظاہر ہے کہ اس کو فرضِ کفایہ کہا گیا ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ اعتکاف فرمایا ہے اور اس کی بہت تاکید فرمائی ہے۔ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بتاتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کمر کس لیتے ، راتوں کو جاگتے ، اپنے گھر والوں کو جگاتے اور اتنی محنت کرتے جتنی کسی اور عشرے میں نہ کرتے(بخاری و مسلم)۔

۸) آٹھویں چیز:انفاق فی سبیل اللہ یعنی اللہ کریم کی راہ میں فیاضی سے خرچ!

نماز کے بعد سب سے بڑی عبادت اللہ کی راہ میں خرچ ہے۔جو کچھ اللہ تعالیٰ نے بخشا ہے وہ سب خرچ کرنا۔وقت بھی اور جان و مال بھی۔لیکن رمضان میں سب سے بڑھ کر مال خرچنا ہے اس لیے کہ مال دنیا کی محبوب شے ہے اور یہی دین اور آپ کے درمیان اکثر آڑے آتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سارے انسانوں سے زیادہ فیاض اور سخی تھے۔لیکن جب رمضان المبارک آتا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات جبرائیل علیہ السلام سے ہوتی تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت اور داد و دہش کی کوئی انتہا نہ رہتی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی فیاضی میں بارش لانے والی ہوا کی مانند ہو جایا کرتے تھے (بخاری )۔

اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائیں، آمین!

٭٭٭٭٭

Previous Post

رمضان کا استقبال

Next Post

رمضان المبارک کا استقبال ……قرنِ اول میں!

Related Posts

روزوں کی حکمت
شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن

روزوں کی حکمت

14 مارچ 2025
رمضان المبارک میں مجاہدین کے کرنے کے کام
شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن

رمضان المبارک میں مجاہدین کے کرنے کے کام

14 مارچ 2025
رمضان المبارک کی آمد پر سرورِ دو عالم ﷺ کا خطبۂ استقبالیہ
شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن

رمضان المبارک کی آمد پر سرورِ دو عالم ﷺ کا خطبۂ استقبالیہ

14 مارچ 2025
رمضان المبارک کا استقبال،قرنِ اول میں!
شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن

رمضان المبارک کا استقبال،قرنِ اول میں!

14 مارچ 2025
رمضان المبارک میں مجاہدین کے کرنے کے کام
شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن

رمضان المبارک میں مجاہدین کے کرنے کے کام

30 مارچ 2024
دو روزے
شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن

دو روزے

30 مارچ 2024
Next Post

رمضان المبارک کا استقبال ……قرنِ اول میں!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ شمارہ

فروری 2026ء
اکتوبر ۲۰۲۵ء

فروری 2026ء

by ادارہ
15 فروری 2026

Read more

تازہ مطبوعات

مختصر فضائلِ جہاد [مستفاد من مشارع الأشواق للإمام ابن نحاس رحمه الله]
مطبوعات حطین

مختصر فضائلِ جہاد [مستفاد من مشارع الأشواق للإمام ابن نحاس رحمه الله]

مقدمہ: مولانا محمد مثنیٰ حسان مرتب: مولانا محمد خبیب حجازی     ڈاؤن لوڈ کریں      

فروری, 2026
ہم پر ہماری مائیں روئیں اگر ہم آپ کا دفاع نہ کریں
مطبوعاتِ نوائے غزوہ ہند

ہم پر ہماری مائیں روئیں اگر ہم آپ کا دفاع نہ کریں

ڈاؤن لوڈ کریں  

اکتوبر, 2025
مطبوعاتِ نوائے غزوہ ہند

حیاتِ امام برحق

ڈاؤن لوڈ کریں

جولائی, 2025
جمہوریت کا جال
مطبوعاتِ نوائے غزوہ ہند

جمہوریت کا جال

    ڈاؤن لوڈ کریں    

جون, 2025
وحدت و اتحاد کی اہمیت و ضرورت
مطبوعاتِ نوائے غزوہ ہند

وحدت و اتحاد کی اہمیت و ضرورت

    ڈاؤن لوڈ کریں    

مئی, 2025

موضوعات

  • اداریہ
  • تزکیہ و احسان
  • اُسوۃ حسنۃ
  • آخرت
  • دار الإفتاء
  • نشریات
  • فکر و منہج
  • جمہوریت…… ایک دجل، ایک فریب!
  • صحبتِ با اہلِ دِل!
  • گوشۂ افکارِ شاعرِ اسلام: علامہ محمد اقبال
  • عالمی منظر نامہ
  • طوفان الأقصی
  • افغان باقی کہسار باقی……الحکم للہ والملک للہ
  • پاکستان کا مقدر…… شریعتِ اسلامی کا نفاذ!
  • حاجی شریعت اللہ کی سرزمینِ بنگال سے
  • کشمیر…… غزوۂ ہند کا ایک دروازہ!
  • …ہند ہے سارا میرا!
  • علیکم بالشام
  • نقطۂ نظر
  • حلقۂ مجاہد
  • الدراسات العسکریۃ
  • اوپن سورس جہاد
  • جن سے وعدہ ہے مر کر بھی جو نہ مریں!
  • ناول و افسانے
  • عالمی جہاد
  • دیگر
تمام موضوعات

مصنفین

  • ابن عمر عمرانی گجراتی
  • ابو انور الہندی
  • ابو محمد المصری
  • احسن عزیز
  • احمد فاروق
  • ادارہ
  • ادارہ السحاب مرکزی
  • اریب اطہر
  • اسامہ محمود
  • انور العولقی
  • ایمن الظواہری
  • جلال الدین حسن یوسف زئی
  • حسن ترابی
  • خبیب سوڈانی
  • ذاکر موسیٰ
  • راشد دہلوی
  • زین علی
  • سیف العدل
  • شاکر احمد فرائضی
  • شاہ ادریس تالقدار
  • شاہین صدیقی
  • طیب نواز شہید
  • عارف ابو زید
  • عاصم عمر سنبھلی
  • عبد الہادی مجاہد
  • عبید الرحمن المرابط
  • عطیۃ اللہ اللیبی
  • قاضی ابو احمد
  • قیادت عامہ مرکزی القاعدہ
  • محمد طارق ڈار شوپیانی
  • محمد مثنیٰ حسّان
  • مدیر
  • مصعب ابراہیم
  • معین الدین شامی
  • مہتاب جالندھری
  • نعمان حجازی
  • یحییٰ سنوار

© 2008-2026 | نوائے غزوۂ ہِند – برِصغیر اور پوری دنیا میں غلبۂ دین کا داعی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password? Sign Up

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحۂ اوّل
  • اداریہ
  • موضوعات
    • تزکیہ و احسان
    • اُسوۃ حسنۃ
    • آخرت
    • نشریات
    • فکر و منہج
    • جمہوریت…… ایک دجل، ایک فریب!
    • صحبتِ با اہلِ دِل!
    • گوشۂ افکارِ شاعرِ اسلام: علامہ محمد اقبال
    • عالمی منظر نامہ
    • طوفان الأقصی
    • افغان باقی کہسار باقی……الحکم للہ والملک للہ
    • پاکستان کا مقدر…… شریعتِ اسلامی کا نفاذ!
    • حاجی شریعت اللہ کی سرزمینِ بنگال سے
    • کشمیر…… غزوۂ ہند کا ایک دروازہ!
    • …ہند ہے سارا میرا!
    • علیکم بالشام
    • حلقۂ مجاہد
    • الدراسات العسکریۃ
    • اوپن سورس جہاد
    • جن سے وعدہ ہے مر کر بھی جو نہ مریں!
    • عالمی جہاد
    • ناول و افسانے
    • دیگر
      • ذکرِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!
      • شهر رمضان الذی أنزل فیه القرآن
      • تذکرۂ محسنِ امت شیخ اسامہ بن لادن شہیدؒ
      • تذکرۂ امیر المومنین سیّد احمد شہیدؒ
      • عافیہ تو آبروئے امتِ مرحوم ہے!
      • یومِ تفریق
      • سانحۂ لال مسجد…… تفریقِ حق و باطل کا نشان!
      • یوم یکجہتی کشمیر
      • سقوط ڈھاکہ
  • ہماری مطبوعات
  • شمارے
    • 2026ء
    • 2025ء
    • 2024ء
    • 2023ء
    • 2022ء
    • 2021ء
    • 2020ء
    • 2019ء
    • 2018ء
    • 2017ء
    • 2016ء
    • 2015ء
    • 2014ء
    • 2013ء
    • 2012ء
    • 2011ء
    • 2010ء
    • 2009ء
    • 2008ء
  • ادارۂ حطین
    • مجلۂ حطّین
    • مطبوعاتِ حطّین
  • دار الإفتاء
  • ہمارے بارے میں
    • نوائے غزوۂ ہند کیا ہے؟
    • ویب سائٹ کا تعارف
  • رابطہ کریں

Go to mobile version