بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
عوام الناس کی خیر خواہی کے لیے عوام الناس کے لیے ہدایات
اِمارتِ اِسلامیہ افغانستان وزارتِ دعوت و ارشاد
قابلِ احترام ، غیرت مند عوام الناس کی خدمت میں !
ہرگزرتے دن کے ساتھ معاشرے میں بد اعمالیاں بڑھتی جارہی ہیں، لہٰذا حالات کو بہتر بنانے کے لیے، اپنی اور دیگر سب کی اصلاح کے لیے درج ذیل اہم امور کو اپنے اوپر لاگو کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کیجیے:
-
نوجوان رات کے وقت اجتماعی طور پر بیٹھنے سے گریز کریں۔
-
ایسے گاؤں اور گلیاں جہاں سے نہریں اور کھالے گزرتے ہوں اور ان جیسی دیگر جگہیں جہاں خواتین کی آمدورفت ہو، وہاں لوگوں کا کھڑا ہونا اوربلاضرورت چلنا پھرنا مطلقاً بند ہے تاکہ برے افراد اور اچھے لوگوں کے درمیان فرق واضح معلوم ہوسکے۔
-
رہائشی علاقوں اور بازاروں میں مساجد میں باجماعت نماز کی پابندی کی جائے تاکہ اللہ تعالیٰ نماز کی ادائیگی کی وجہ سے ہماری مشکلات حل فرمائیں۔اسی طرح مساجد میں بیٹھ کر بہتان، غیبت اور دیگر فضول باتوں سے خصوصاً گریز کیا جائے۔
-
شادیوں میں رات کے وقت مایوں، مہندی کی رسموں پر مطلقاً پابندی عائد کی جاتی ہے،تاکہ جن معاشرتی برائیوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے ان کاسدِ باب کیا جا سکے۔
-
جس خریدوفروخت کی شریعت میں اجازت نہیں، اس سے اپنے آپ کو بچایا جائے۔
-
کوئی مسئلہ درپیش ہونے کی صورت میں علمائے کرام سے رجوع کیا جائے۔ اگر کوئی منکر (برا فعل )کررہا ہے، تو امارتِ اسلامیہ افغانستان کے مسئولین کو اس شخص کی نشاندہی کی جائے۔
-
اگر رات کے وقت کسی کو کوئی حادثہ پیش آجائے تو متعلقہ شخص اپنے علاقے یا قریب موجود کسی مجاہد کو باخبر کرے تاکہ مجاہدین جائے حادثہ تک فوری پہنچ سکیں اور حادثے کی نوعیت کے مطابق عملی اقدام کر سکیں۔
والسلام
امارتِ اسلامیہ افغانستان
۱۴۴۲ ھ ق
*نوٹ: یہ اعلامیہ اصلاً پشتو اور دری زبان میں نشر کیا گیا تھا، جس کی اردو ترجمانی ادارہ ’نوائے غزوۂ ہند‘ نے کی ہے۔ امارتِ اسلامیہ افغانستان اپنے انتظامی حلقوں کے لیے کمیسیون یا کمیشن کی اصطلاح استعمال کرتی ہے ، چونکہ یہ انتظامی حلقے دراصل وزارتوں کے انداز میں کام کرتے ہیں لہٰذا کمیسیون کی ترجمانی بطورِ ’وزارت‘ کر دی گئی ہے تا کہ انتظامِ حکومت کو سمجھنے میں آسانی ہو سکے۔